Friday, 13 November 2020

گرین ‏ٹی ‏پینے ‏کے ‏فائدے

گرین ٹی پینے کے فائدے

سبز چائے یا گرین سبز ٹی بہت سی بیماریوں کو روکنے یا ان کا سد باب کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ذیل میں گرین ٹی کے  فوائد درج ذیل ہیں.

وزن کم کرنے میں مددگار

موٹاپا کم کرنے  میں بھی سبز چائے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں موجود کیفین اور فیٹی ایسڈ موٹاپے کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتے ہیں ۔

کھانے کے کم سے کم 20 منٹ بعد ایک کپ سبز چائے پئیں۔ اس میں موجود اجزا جسم سے ناصرف اضافی چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے ہیں۔دن میں دو کپ کافی ہیں. ویسے ماہرین کے مطابق مطابق ہمیں دن میں ایک کپ گرین ٹی پانی چاہئے. 

جسمانی صحت میں اضافہ

سبزچائے میں موجود کیفین چربی کو پگھلا کر اسے توانائی میں تبدیل کردیتی ہے جو جسمانی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے کے استعمال سے کام کرنے کی صلاحیت میں 12 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔

کینسر کی مختلف اقسام سے بچاؤ

سبز چائے کا استعمال کرنے والی خواتین میں علاج کے بعد بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ بھی 30 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

 سبز چائے کے استعمال سے انفیکشن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس سے دانتوں اور جسم میں پیدا ہونے والے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔

ذیابیطس سے تحفظ

سبز چائے دار چینی ڈال کر بنائی جائے تو ذیابیطیس کو قابون میں رکھتی ہے جو لوگ روزانہ سبز چائے پیتے ہیں . وہ جگر کی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں


No comments:

Post a Comment