Wednesday, 6 July 2022

کلیجی کی بو دور کرنے کے طریقے طر


بڑی عید۔۔بڑی  خوشی 
بکرے کی کلیجی کی بساند کیسے دور کریں 
اکثر گھرانوں میں عید قرباں کا سب سے پہلا پکوان کلیجی ہوتی ہے۔ عام طور پر لوگ کلیجی کھانے سے اس لیے گریز کرتے ہیں کہ اس میں ناگوار سی بُو ہوتی ہے۔ اس کے لئے آپ کلیجی بنوا کر کسی ٹرے یا برتن میں رکھیے اور اسے دھوئیے نہیں۔ ایک کلیجی کیلئے ایک بڑا لہسن ثابت لے کر موٹا موٹا کچل لیں۔ اس کے چھلکے نہیں اتارئیے۔ اب اسے اچھی طرح کلیجی میں ہاتھ سے مل کر لگائے اور کلیجی آدھ گھنٹہ کیلئے رکھ دیجیے، پھر اچھی طرح پانی سے دھو کر چھلنی میں رکھیے تاکہ سارا پانی نکل جائے۔ اب آپ اسے پکایئے۔ آخر میں نمک ڈالئے اور سب سے پہلے چار دانے میتھی دانہ کے گھی میں ڈال کر پھر مصالحہ بھونیے۔ آپ کو کلیجی کی بُو نہیں آئے گی۔

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ کلیجی اچھی طرح سے دھو کر چھلنی میں ڈال کر رکھ دیں، پانی نتھر جائے، تو لیموں کے رس اور تھوڑے آٹے کو اس پر چھڑک دیں، پھر اسے دھو کر پکانے سے بو نہیں آئے گی، اگر کلیجی کے سالن میں دَم پر قصوری میتھی ڈالی جائے، تب بھی کلیجی کی بساند مر جاتی ہے۔


No comments:

Post a Comment