Sunday, 31 July 2022

صندل کا درخت

صندل کا درخت
صندل کے درخت کی خوبی ھے کہ یہ اپنی درویشی کو یوں چھپاتا ہے کہ رفتہ رفتہ اپنی خوشبو کو ارد گرد کے 100 درختوں میں منتقل کردیتا ہے ۔یہی وجہ ھے کہ صندل کے درخت کو پہچاننا بہت مشکل ہوتا ہے ۔

کیونکہ وہ خود کو چھپا لیتا ہے یہی اس کی ادا ہے ۔ اور یہی ادا نیک بندوں کی ہوتی ہے ۔ 

وہ اپنی خوشبو آس پاس کے لوگوں میں منتقل کرکے جتاتے نہیں  بلکہ انہیں کہتے ہیں کہ"" دیکھو یہ تمہاری اپنی خوشبو پھوٹ رہی ہےاس کی حفاظت کرو ۔""

یہی وجہ ہے کہ صندل کے درخت  شاز و نادر ہی ملا کرتے ہیں ۔ 

Google image 


Wednesday, 6 July 2022

کلیجی کی بو دور کرنے کے طریقے طر


بڑی عید۔۔بڑی  خوشی 
بکرے کی کلیجی کی بساند کیسے دور کریں 
اکثر گھرانوں میں عید قرباں کا سب سے پہلا پکوان کلیجی ہوتی ہے۔ عام طور پر لوگ کلیجی کھانے سے اس لیے گریز کرتے ہیں کہ اس میں ناگوار سی بُو ہوتی ہے۔ اس کے لئے آپ کلیجی بنوا کر کسی ٹرے یا برتن میں رکھیے اور اسے دھوئیے نہیں۔ ایک کلیجی کیلئے ایک بڑا لہسن ثابت لے کر موٹا موٹا کچل لیں۔ اس کے چھلکے نہیں اتارئیے۔ اب اسے اچھی طرح کلیجی میں ہاتھ سے مل کر لگائے اور کلیجی آدھ گھنٹہ کیلئے رکھ دیجیے، پھر اچھی طرح پانی سے دھو کر چھلنی میں رکھیے تاکہ سارا پانی نکل جائے۔ اب آپ اسے پکایئے۔ آخر میں نمک ڈالئے اور سب سے پہلے چار دانے میتھی دانہ کے گھی میں ڈال کر پھر مصالحہ بھونیے۔ آپ کو کلیجی کی بُو نہیں آئے گی۔

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ کلیجی اچھی طرح سے دھو کر چھلنی میں ڈال کر رکھ دیں، پانی نتھر جائے، تو لیموں کے رس اور تھوڑے آٹے کو اس پر چھڑک دیں، پھر اسے دھو کر پکانے سے بو نہیں آئے گی، اگر کلیجی کے سالن میں دَم پر قصوری میتھی ڈالی جائے، تب بھی کلیجی کی بساند مر جاتی ہے۔


Tuesday, 15 June 2021

Fried food disadvantages


Some  foods that can harm our health


what we must eat to keep ourselves healthy, we often forget what not to eat to support our health. 

The extra pounds can put pressure on your heart and lungs . You may notice difficulty breathing when you’re walking, climbing stairs, or exercising.

Fried foods



Fried foods are so delicious. It can effect a serious threat to our overall health by weakening our immune system. According to a study, eating fried food can increase the risk of serious heart diseases and even stroke.Avoid eating French fries, samosas, packed chips, or anything deep-fried. 


Most foods that are fried or cooked with excess oils are considered greasy.Greasy foods, which are cooked in large amounts of fat, They include french fries, potato chips, deep-dish pizzas, onion rings, cheeseburgers, and doughnuts.


Fast food side effects


Some  foods that make us un healthy

what we must eat to keep ourselves healthy, we often forget what not to eat to support our health. 

The extra pounds can put pressure on your heart and lungs and symptoms may show up even with little exertion. You may notice difficulty breathing when you’re walking, climbing stairs, or exercising.


fast food



 Eating too much of fast foods over a long period of time can lead to issues such as high blood pressure, heart disease, and unwanted weight gain. 


Many fast-food meals have added sugar. Not only does that mean extra calories, but also little nutrition. 

The combination of fat, sugar, and lots of sodium (salt) can make fast food tastier to some people. But diets high in sodium can lead to water retention, which is why you may feel puffy, bloated, or swollen after eating fast food.







Thursday, 26 November 2020

درد ‏سے ‏شفا ‏کی ‏دعا

جسم میں درد سے شفا کی دعا



حضرت عثمان بن ابي العاص رضي اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے جسم میں اسلام لانے کے وقت سے درد رہتا تھا ۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کو بتایا تو آپ نے فرمایا :​

جسم کے جس حصے میں درد ہے اس پر ہاتھ رکھو ​

اور تين مرتبہ كہو:​

بِسْمِ اللهِ​


پھر سات مرتبہ کہو : ​


أَعُوذُ بِاللهِ وَقُدرَتِهِ مِن شَرِّ مَا أَجِدُ وَ أُحَاذِرُ​


ترجمہ :میں اللہ کے جلال اور اس کی قدرت کی پناہ طلب کرتا ہوں اس بیماری کے شر سے جو مجھے اس وقت لاحق ہے اور جس کے آئندہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ ​


(صحيح مسلم ، ابواب الطب،

Tuesday, 17 November 2020

مسواک ‏کرنے ‏کے ‏فائدے ‏

مسواک کرنے کے فائدے 


مسواک دانت صاف کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے. نیم,زیتون  یا کسی بھی پودے  کی ریشہ دار ٹہنی کومسواک  کہتے ہیں، یہ عام طور پر انگلی جتنی باریک اور ایک بالشت جتنی لمبی ہوتی ہے۔ اس کا استعمال اسلام میں ایک خاص اہمیت کا حامل  ہے.

  • مسواک کرنا سنت ہے۔ اس سے دانتوں کی صفائی ہوتی ہے اور خدا تعالی کی رضامندی کا باعث ہے۔ احادیث میں اس کی بیشمار فضیلتیں بیان کی گئی ہیں۔

    (۱) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسواک منہ کی صفائی کا ذریعہ ہے اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہونے کا سبب ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بہت تاکید فرماتے اور اہمیت ظاہر کرتے چنانچہ اس کی اہمیت ظاہر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔

    (۲) اگر مجھے امت کے مشقت میں پڑ جانے کا اندیشہ نہ ہوتا تو میں انہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم کرتا۔

    (۳) حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی گھر میں داخل ہوتے تو اولاً مسواک فرماتے ۔

    (۴) دس چیزیں فطرت میں سے ہیں یعنی انبیاء علیہم الصلوة والسلام کی سنت ہیں ان میں سے ایک مسواک کرنا بھی ہے ۔

    (۵) ایک دوسری روایت میں چار چیزیں مرسلین کی سنت میں شمار کی گئی ہیں ان میں سے ایک مسواک بھی ہے۔

    (۶) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی بیدار ہوتے خواہ دن میں یا رات میں تو وضو سے پہلے مسواک ضرور کرتے۔

    (۷) حضرت ابوامامہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارے پاس جبرئیل جب بھی آئے تو انہوں نے مسواک کرنے کی تاکید ضرور فرمائی۔

    (۸) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ صحابہ کرام سے فرمایا کہ میں نے تم لوگوں سے مسواک کی اہمیت اور اس کے مرتبہ کے بارے میں خوب بیان کردیا ہے۔

    (۹) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کہتی ہیں کہ جو نماز مسواک کرکے پڑھی گئی وہ بغیر مسواک والی نماز سے ستر گنا (ثواب میں) بڑھی ہوتی ہے۔

    (۱۰) مسواک کی مذکورہ فضیلتوں کی بنا پر ہر وقت اپنی مسواک ساتھ رکھنی چاہیے. ٹاک بوقت ضرورت اس کا استعمال کیا جا سکے.

  • مندرجہ بالا تمام پہلو سامنے رکھتے ہوئے مسواک کرنے کی اہمیت اچھی طرح اجاگر ہو گئی ہے 

Friday, 13 November 2020

گرین ‏ٹی ‏پینے ‏کے ‏فائدے

گرین ٹی پینے کے فائدے

سبز چائے یا گرین سبز ٹی بہت سی بیماریوں کو روکنے یا ان کا سد باب کرنے میں مدد دیتی ہے۔

ذیل میں گرین ٹی کے  فوائد درج ذیل ہیں.

وزن کم کرنے میں مددگار

موٹاپا کم کرنے  میں بھی سبز چائے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس میں موجود کیفین اور فیٹی ایسڈ موٹاپے کے خلاف مؤثر کردار ادا کرتے ہیں ۔

کھانے کے کم سے کم 20 منٹ بعد ایک کپ سبز چائے پئیں۔ اس میں موجود اجزا جسم سے ناصرف اضافی چربی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ جسم سے زہریلے مرکبات بھی خارج ہوتے ہیں۔دن میں دو کپ کافی ہیں. ویسے ماہرین کے مطابق مطابق ہمیں دن میں ایک کپ گرین ٹی پانی چاہئے. 

جسمانی صحت میں اضافہ

سبزچائے میں موجود کیفین چربی کو پگھلا کر اسے توانائی میں تبدیل کردیتی ہے جو جسمانی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سبز چائے کے استعمال سے کام کرنے کی صلاحیت میں 12 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔

کینسر کی مختلف اقسام سے بچاؤ

سبز چائے کا استعمال کرنے والی خواتین میں علاج کے بعد بریسٹ کینسر کے لوٹنے کا امکان کم ہوتا ہے اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ بھی 30 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

 سبز چائے کے استعمال سے انفیکشن کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس سے دانتوں اور جسم میں پیدا ہونے والے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔

ذیابیطس سے تحفظ

سبز چائے دار چینی ڈال کر بنائی جائے تو ذیابیطیس کو قابون میں رکھتی ہے جو لوگ روزانہ سبز چائے پیتے ہیں . وہ جگر کی بیماریوں سے بچے رہتے ہیں